آسٹریلوی کپتان کلارک انگلینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے

جمعرات 12 فروری 2015 14:08

آسٹریلوی کپتان کلارک انگلینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک ہفتے کو 15ویں کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کے پہلے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔مائیکل کلارک کو ہیمسٹرنگ کی تکلیف نومبر 2014 میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران ہوئی تھی۔آسٹریلیا کے کوچ ڈیرن لیہمین نے کہا ہے کہ امید ہے کہ وہ 21 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔

33 سالہ کلارک مسلسل ہیمسٹرنگ کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور انھوں نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے بھی اسی وجہ سے علیحدگی اختیار کی تھی۔وہ دو ماہ بعد بدھ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف وارم اپ میچ میں میدان میں اترے تھے اور نصف سنچری بھی بنائی تپی۔تاہم ڈیرن لیہمن کا کہنا ہے کہ اگرچہ کلارک کی واپسی اچھی ہوئی ہے لیکن پھر بھی وہ ہفتے کا میچ نہیں کھیل رہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا ہے کہ ’ہم ان کی بہتری سے مطمئن اور خوش ہیں لیکن ہم اپنے منصوبے کے مطابق چلیں گے اور وہ بنگلہ دیش کے خلاف ہی کھیلیں گے۔‘مائیکل کلارک کو ہیمسٹرنگ کی تکلیف نومبر 2014 میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران ہوئی تھی۔جس کے بعد ایڈیلیڈ میں بھارت کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن وہ دوبارہ اس تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے اور انھیں بیٹنگ کے دوران بھی کمر میں تکلیف کی وجہ سے باہر جانا پڑا تھا۔اس وقت کلارک نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ تکلیف ان کا کریئر بھی ختم کر سکتی ہے۔تاہم 24 دسمبر کو انھوں نے ورلڈ کپ میں شرکت کی خواہش ظاہر کی تھی اور پھر گریڈ کرکٹ کے میچ میں میدان میں واپسی کی تھی۔

وقت اشاعت : 12/02/2015 - 14:08:05