ورلڈ کپ 2015ء :نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 98رنز سے ہرا دیا

ہفتہ 14 فروری 2015 12:21

ورلڈ کپ 2015ء :نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 98رنز سے ہرا دیا
کرائسٹ چرچ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14۔فروری 2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 98رنز سے شکست دیدی ہے ۔ ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا ۔کیوی اوپنرز برینڈن میکولم اور گپٹل نے اپنی ٹیم کو 111رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔میکولم 65اور گپٹل 49رنزبنا کر آؤٹ ہوئے ۔

کین ولیمسن 57رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور روس ٹیلر اگلی ہی گیند پر سٹمپ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ایلیٹ بھی 29رنز بنا سکے تاہم کورے اینڈرسن نے جارحانہ بیٹنگ کر تے ہوئے وکٹ کے چاروں جانب سٹروکس کھیلے ،وہ 46گیندوں پر 75رنز بنا کر 50اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے اور نیو زی لینڈ نے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں پر 331رنز بنا لیے ۔سری لنکا کی جانب سے لکمل اور مینڈس نے 2،2اور ہیراتھ اور کولا سیکرا نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا۔ 332رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 233رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ سری لنکا کی جانب سے تھریمانے 65، میتھیوز ، 46، سنگاکار ا 39اور دلشان 24رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ نیو زی لینڈ کی جانب سے اینڈر سن ،ساؤتھی، بولٹ ،ملنے اور ویٹوری نے 2،2کھلاڑی آؤٹ کیے۔
وقت اشاعت : 14/02/2015 - 12:21:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :