زمبابوے کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کر سکتی ہے اے بی ڈیویلیئرز ،اپنی ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں  ایک اچھے گیم کے بعد میچ جیتے  میڈیا سے گفتگو

اتوار 15 فروری 2015 20:12

زمبابوے کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کر سکتی ہے اے بی ڈیویلیئرز ،اپنی ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں  ایک اچھے گیم کے بعد میچ جیتے  میڈیا سے گفتگو

ہیملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15فروری۔2015ء)جنوبی افریقہ کے خلاف لڑکر ہارنے والی زمبابوے کے بارے میں جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے پیشگوئی کی ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کریں گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈویلیئرز نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہیں اور ایک اچھے گیم کے بعد وہ میچ جیتے۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی کارکردگی پر ڈویلیئرز نے کہا کہ اگر زمبابوے ٹورنامنٹ میں کچھ بڑی ٹیموں کو ہرادیتی ہے تو انہیں بالکل حیرت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے نے کنڈیشنز کا فائدہ اٹھایا اور آغاز میں 15۔ 20 اووروں کے دوران بیٹنگ کرنا مشکل تھا تاہم بعد میں بیٹنگ آسان ہوگئی۔انہوں نے اس موقع پر ڈومنی اور ملر کی شراکت کی بھی تعریف کی۔

وقت اشاعت : 15/02/2015 - 20:12:23