سابق کیوی پیسر نے بابر اعظم پر تنقید کرنے پر بھارتی مداح کو آڑے ہاتھوں لیا

’بابر اعظم ایک معیاری کھلاڑی، کسی کھلاڑی کے ساتھ آپ کی وفاداری سے قطع نظر، آپ کو اس کے نام پر کچھ احترام رکھنے کی ضرورت ہے!‘: مچل میک لینگھن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 4 اکتوبر 2023 15:55

سابق کیوی پیسر نے بابر اعظم پر تنقید کرنے پر بھارتی مداح کو آڑے ہاتھوں لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اکتوبر 2023ء ) نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر مچل میک لینگھن نے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر غیر ضروری تنقید کرنے پر ہندوستانی کرکٹ شائقین کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ ایک نقاد نے میک لینگھن کو سوشل میڈیا پوسٹ پر ٹیگ کیا جہاں انہوں نے ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ اور لبسشین کے خلاف باؤنڈری مارنے پر بابر اعظم کا مذاق اڑایا۔

ناقد نے دائیں ہاتھ کے کھلاڑی کو سٹیٹ پیڈر قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’کچھ پاکستانی شائقین بابر اعظم کو بادشاہ اور مہارت میں ویرات کوہلی کے برابر کا بلے باز سمجھتے ہیں‘۔ اس کا جواب دیتے ہوئے دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نے مداح سے کہا کہ وہ انہیں غیر اخلاقی پوسٹ میں ٹیگ کرنے سے گریز کریں اور لاہور میں پیدا ہونے والے کرکٹر کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

میک لینگھن نے مزید لکھا کہ ’بابر اعظم ایک معیاری کھلاڑی ہیں۔ کسی کھلاڑی کے ساتھ آپ کی وفاداری سے قطع نظر، آپ کو اس کے نام پر کچھ احترام رکھنے کی ضرورت ہے!‘۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مین ان گرین ورلڈ کپ 2023 کے لیے اپنے دونوں وارم اپ میچز نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہار گئے تھے۔ گرین شرٹس 6 اکتوبر کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہالینڈ کے خلاف ورلڈ کپ مہم کا آغاز کریں گے۔                                            
وقت اشاعت : 04/10/2023 - 15:55:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :