پاکستانی کھلاڑیوں سے خراب رویئے پر ڈیرن براوو کی کھچائی ہوگئی
ہفتہ 21 فروری 2015 23:38
کرائسٹ چرچ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21۔فروری 2015ء )ویسٹ انڈیز نے یوں تو پاکستان کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا تاہم اس میچ کے دوران غیر اخلاقی رویہ اختیار کر نے پر ڈیرن براوو کو نہ صرف میچ ریفری نے ڈانٹ پلائی بلکہ آئندہ کیلئے محتاط رہنے کی ہدایت بھی کر دی ۔ میڈیا کے مطابق بیٹنگ کے دوران ڈرین براوو ایک رن لینے کی کوشش کر رہے تھے کہ یونس خان کی جانب سے پھینکا گیا تھرو وکٹ سے تو نہیں ٹکرایا بلکہ براوو کے سر سے ٹکرا گیا جس پر وہ کریزپر گر گئے اور اس کے فوری بعد ڈاکٹرکو بلایا جس نے براوو کو طبی امداد فراہم کی تو وہ کھیلنے قابل ہوگئے لیکن اس کے بعد انہوں نے نہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں پر غیر اخلاقی جملے کسے بلکہ کچھ اشارے بھی کیے جسے میچ ریفری ڈیوڈ بون نے نوٹ کیا۔
براوو نے فٹ ہونے کے بعد جب کھیل کا دوبارہ آغاز کیا تو ان کی مشکلات میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب وہ ہیمسرٹنگ انجری کا شکار ہوگئے اور اس کی بدولت انہیں اسٹریچر کے ذریعے بغیر آؤٹ ہوئے ہی پویلین سے لوٹنا پڑا جہاں انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن اسپتال سے واپسی کے بعد ان کی پریشانی میں ایک اور اضافہ ہوا جب میچ ریفری نے انہیں پاکستانی کھلاڑیوں سے غیر اخلاقی رویئے پر آڑے ہاتھوں لیا۔(جاری ہے)
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال