ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کا بنگلہ دیش کو کامیابی کے لیے 383 رنز کا ہدف

کوئنٹن ڈی کوک کی شاندار سنچری، ایڈن مارکرم اور کلاسن کی نصف سنچریاں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 24 اکتوبر 2023 17:20

ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کا بنگلہ دیش کو کامیابی کے لیے 383 رنز کا ہدف
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اکتوبر 2023ء ) ورلڈکپ کے 23ویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 383 رنز کا ہدف دیا ہے۔ وانکھیڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی اوپنرز ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے، جنوبی افریقا نے 36 رنز پر 2 وکٹیں گنوائیں۔ ریزا ہینڈرکس 12 اور راسی ونڈردوسن 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن اِن فارم بیٹر کوئنٹن ڈی کاک ایک اینڈ پر جمے رہے۔

ابتدائی دو وکٹیں گنوانے کے بعد کوئنٹن ڈی کاک اور ایڈن مارکرم نے پارٹنرشپ قائم کی اور سکور 167 رنز تک پہنچایا جس کے بعد 30.4 اوورز میں ایڈن مارکرم 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں کوئنٹن ڈی کوک اور ہینرک کلاسن نے 264 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ڈی کوک ڈبل سینچری سکور کرنے سے قاصر رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 140 گیندوں پر 7 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 174 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہینرک کلاسن نے 90 رنز بنائے، ڈیوڈ ملر 34 اور مارکو جینسن ایک رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 2 جبکہ مہدی حسن، شرف الاسلام اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے لونگی نگیڈی کو آرام کروایا گیا ہے جبکہ انکی جگہ جانسن کو پلئینگ الیون میں جگہ دی گئی ہے۔ اس موقع پر بنگلادیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی میچ میں فتح سمیٹیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے توحید ہردوئے کو آرام کروایا گیا ہے۔

بنگلادیش کا اسکواڈ کپتان شکیب الحسن، نجم الحسن شنتو، لٹن داس، تنزید حسن، مہدی حسن میراز، مشفق الرحیم، محمود اللہ، نسیم احمد، حسن محمود، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام جنوبی افریقا کا اسکوڈ کپتان ایڈن مارکرم، ریزا ہینڈرکس، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، جیرالڈ کوٹزی پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 24/10/2023 - 17:20:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :