قسمت بھی گیل پرمہربان، ایل بی ڈبلیو سے بچے، نو بال اورفری ہٹ پر کیچ ہوئے

بدھ 25 فروری 2015 10:28

قسمت بھی گیل پرمہربان، ایل بی ڈبلیو سے بچے، نو بال اورفری ہٹ پر کیچ ہوئے
کینبرا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25۔فروری 2015ء )زمبابوے سے میچ میں ریکارڈ ساز ڈبل سنچری بنانے والے ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل پر قسمت بھی مہربان رہی ،وہ 3مواقع پانے کے بعد یہ اعزاز حاصل کر نے میں کامیاب ہوئے ۔

(جاری ہے)

زمبابوے کے خلاف پہلی ہی گیند پر کرس گیل کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل مسترد ہوئی، ریویو بھی لیا گیا مگر تھرڈ امپائر نے گیند سٹمپس کی جانب ہونے کے باوجود حیران کن طور پر فیلڈ امپائر کا فیصلہ برقرار رکھا۔

39 ویں اوور میں جب وہ 121 رنز پر تھے تب انھیں سکندر رضا نے کیچ کرکے خوشیاں منانا شروع کی ہی تھیں کہ امپائر کے پانیاگرا کی گیند کو نو قرار دینے سے رنگ میں بھنگ پڑگیا، اسی طرح فری ہٹ پر بھی وہ کیچ ہوئے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ناٹ آئوٹ 133 رنز بنانے والے سموئلز کا 27 رنز پر سکند رضا نے بیک ورڈ پوائنٹ پر کیچ ڈراپ کیا، مایوس بولر ٹینڈائی چتارا تھے۔
وقت اشاعت : 25/02/2015 - 10:28:40