ورلڈ کپ ، انگلینڈ کا نیدرلینڈز کو کامیابی کے لیے 340 رنز کا ہدف

بین سٹوکس کی سنچری ، ڈیوڈ مالان اور کرس ووکس کی نصف سنچریاں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 8 نومبر 2023 17:22

ورلڈ کپ ، انگلینڈ کا نیدرلینڈز کو کامیابی کے لیے 340 رنز کا ہدف
پونے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 نومبر 2023ء ) ورلڈکپ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو کامیابی کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے اوپنرز ایک بار پھر ٹیم کو بڑا آغاز دینے میں ناکام رہے، جونی بیرسٹو 7 ویں اوور میں 17 گیندوں پر 15رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ جو روٹ 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ ملان نے جارحانہ بلے بازی کی تاہم 87 کے انفرادی سکور پر رن آؤٹ ہوگئے، ہیری بروک 11 اور کپتان جوز بٹلر صرف 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، معین علی 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے، بین سٹوکس 108 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے، ان کی 84 گیندوں پر مشتمل اننگز میں 6 چھکے، 6 چوکے شامل تھے۔

(جاری ہے)

کرس ووکس نے 51 رنز سکور کیے ۔ نیدرلینڈز کی جانب سے باسڈی لیڈا نے 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ آریان دت اور لوگن وان بیک نے 2، 2 اور میکارین نے ایک وکٹ لی۔ قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے اگلے 2 میچز میں کامیابی سمیٹ کر چیمپئنز ٹرافی کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنا چاہتے ہیں۔

جوز بٹلر نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں ہیں، ہیری بروک اور گس اٹکنسن کی جگہ لیام لیونگسٹن اور مارک ووڈ کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہدف ہے، کوشش کریں گے اگلے آئی سی سی ایونٹ کیلئے کوالیفائی کریں۔
وقت اشاعت : 08/11/2023 - 17:22:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :