شنواری ٹی 20کر کٹ سیریز کے پہلے میچ میں یو تھ کر کٹ کلب اٹک نے تر کمن 11کو باآسانی 6وکٹوں سے شکست دے دی

اتوار 1 مارچ 2015 18:28

شنواری ٹی 20کر کٹ سیریز کے پہلے میچ میں یو تھ کر کٹ کلب اٹک نے تر کمن 11کو باآسانی 6وکٹوں سے شکست دے دی

سنجوال کینٹ(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) یوتھ کرکٹ کلب رجسٹر ڈاٹک کے سُپر سٹار آلراونڈرشیر خان شنواری کے نام سے منسوب شنواری T20کر کٹ سیریز کے پہلے میچ میں یو تھ کر کٹ کلب اٹک نے یک طرفہ مقابلے میں افغان باشندو ں پر مشتمل تر کمن 11کو باآسانی 6وکٹوں سے شکست دے کر 3میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی یو تھ 11کی جیت میں نمایا ں قر دار ادا کرتے ہوئے طاہر محمود مودی نے عمدہ بولینگ کرتے ہوئے 4وکٹیں حاصل کی جب کہ یو تھ الیون کے اوپنر بلے باز امیر دانش خان نیازی نے دھو اں دھار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 24بالوں پر 76رنز بنائیں تفصیلات کے مطابق ترکمن الیون کے کپتان اللہ داد نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کر نے ہوئے مقررہ 20اوو رز میں 134رنز بنائیں جس میں خیا م الدین نے 34رنز ،وہاب نے 40،عبدلرزاق نے 30رنز بنائے جب کہ یو تھ الیون کی جانب سے طاہر محمود مودی نے 4وکٹیں ،ارسلاخان نے 2وکٹیں ،ملک ارسلان نے 2وکٹیں ،اسجد روف 1وکٹ اور حامد خان نے 1وکٹ حاصل کی یوتھ الیون نے مطلوبہ حدف 10اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا یوتھ الیون کی جانب سے اوپنر بلے باز امیر دانش خان نیازی نے دھو اں دھار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 24بالوں پر 76رنز بنائیں ،میاں خرم 23رنز ،مبشر نے 15رنز بنائے اور اس طر ح یہ میچ یو تھ الیو ن نے 6وکٹو ں سے جیت لیا۔

وقت اشاعت : 01/03/2015 - 18:28:50