نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی میچ کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی

صاحبزادہ فرحان کی جگہ اعظم خان کی ٹیم میں واپسی کا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 جنوری 2024 21:02

نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی میچ کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جنوری 2024ء ) پاکستانی ٹیم کے لیے تباہ کن T20I سیریز تقریباً ختم ہونے والی ہے، کیونکہ وہ اب نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے 5ویں اور آخری میچ کی تیاری کر رہی ہے، جو کل بروز اتوار کھیلا جائے گا۔ شاہین آفریدی اور ان کی ٹیم کیویز کے خلاف سیریز میں چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کلین سویپ سے بچنے کے لیے آخری میچ میں جیت کی تلاش میں ہیں۔

لیکن اس سے پہلے کل کے میچ میں پاکستانی ٹیم کی متوقع پلیئنگ الیون سامنے آگئی ہے جس میں محمد رضوان ،بابر اعظم، صائم ایوب، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہوسکتے ہیں ۔ امید ہے کہ اعظم خان کی صاحبزادہ فرحان کی جگہ ٹیم میں واپسی ہوگی جنہوں نے آخری میچ میں خاص طور پر بیٹنگ کے شعبے میں جدوجہد کی۔

(جاری ہے)

یہ بھی توقع ہے کہ بابر اعظم محمد رضوان کے ساتھ بطور اوپنر واپس آئیں گے۔ دونوں سالوں سے مسلسل اوپنر رہے ہیں جبکہ صائم ایوب تیسرے نمبر پر آنے والے ہیں۔ توقع ہے کہ باؤلنگ اٹیک اسی طرح رہے گا اور کپتان شاہین آفریدی فاسٹ باؤلرز حارث رؤف، زمان خان اور وسیم جونیئر کے ساتھ حملے کی قیادت کریں گے، اس کے علاوہ انہیں اسپنر محمد نواز بھی سپورٹ کریں گے۔ دریں اثناء سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کل کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں شروع ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع ہونا ہے۔
وقت اشاعت : 20/01/2024 - 21:02:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :