نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ (کل )کھیلا جائے گا

جمعرات 22 فروری 2024 09:40

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2024ء) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل)جمعہ کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کو میزبان نیوزی لینڈ ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ مہمان کینگروز ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آسٹریلوی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 23 فروری کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 25 فروری کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں ہی کھیلاجائے گا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مچل سینٹنر لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم مچل مارش کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد دونون ٹیمیں ویلنگٹن پہنچیں گی جہاں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 29 فروری سے 4 مارچ تک کھیلاجائے گا دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 8 سے 12 مارچ تک ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 22/02/2024 - 09:40:07

متعلقہ عنوان :