جسپریت بمراہ اور لوکیش راہول رانچی ٹیسٹ میں بھارت کو دستیاب نہیں ہوں گے

جمعرات 22 فروری 2024 10:10

رانچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2024ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر جسپریت بمراہ اور مایہ ناز بلے باز لوکیش راہول برطانوی ٹیم کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔فاسٹ بائولر جسپریت بمراہ کو چوتھے میچ کے لیے ریسٹ دیا گیا ہےجبکہ لوکیش راہول فٹنس مسائل سے نجات کےلئے بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی )کے مطابق جسپریت بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے لیے آرام دیا جانا تھا، لیکن ان کو کچھ وجوہات کے باعث ان کو تیسرا ٹیسٹ کھیلنا پڑا اب انھیں رانچی میں شیڈول سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں آرام کی غرض سے نہیں کھیلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

30 سالہ فاسٹ بائولر دھرم شالہ میں شیڈول سیریز کے پانچواں اور آخری ٹیسٹ میں شرکت کریں گے یا نہیں اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا،تاہم اس کا انحصار 23 فروری سے شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ کے نتائج پر ہو سکتا ہے۔

لوکیش راہول انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے حیدرآباد میں کھیلے گئے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں کھیلے تھے اس دوران وہ فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے تھے ، بی سی سی آئی کے مطابق لوکیش راہول تاحال بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ وشاکاپٹنم اور راجکوٹ ٹیسٹ نہیں کھیل سکتے تھے اور وہ رانچی ٹیسٹ کے لئے بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور دھرم شالہ میں شیڈول پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں بھی ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی۔ \932
وقت اشاعت : 22/02/2024 - 10:10:07

متعلقہ عنوان :