باغباں کمال پور کلب اور بابا کارگو لاہور نے آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ نتھووالا کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

منگل 27 فروری 2024 16:02

باغباں کمال پور کلب اور بابا کارگو لاہور نے آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ نتھووالا کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2024ء) باغباں کمال پور کلب اور بابا کارگو لاہور نے آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ نتھووالا کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ٹیموں کی کامیابی پر باغباں کمال پور کلب کے چیئرمین حاجی شاہد عمران باغباں نے مبارکباد پیش کی۔نتھووالا سٹیڈیم، شاہکوٹ میں جاری آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ نتھووالا میں باغباں کمال پور کلب نے شیر ربانی کلب اور بابا کارگو لاہور کلب نے ایچ ای سی پاکستان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں بابا کارگو لاہور نے ایچ ای سی پاکستان کو 3-4 پینلٹی ککس سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر رہیں۔ میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں بابا کارگو لاہور نے 4 اور ایچ ای سی نے 3 گول کئے جبکہ دوسرے میچ میں باغباں کمال پور کلب نے شیر ربانی کلب کو 3-4 پینلٹی ککس سے ہرا دیا مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں باغباں کمال پور کلب نے چار اور شیر ربانی کلب نے تین گول سکور کئے۔
وقت اشاعت : 27/02/2024 - 16:02:37

متعلقہ عنوان :