بیجنگ ہاف میراتھن میں چینی ایتھلیٹ کی متازعہ جیت کی تحقیقات

پیر 15 اپریل 2024 23:04

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) بیجنگ ہاف میراتھن کے منتظمین نے چینی ایتھلیٹ کی متنازعہ جیت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اتوار کو ہونے والی ریس میں تین افریقی ایتھلیٹس چینی ایتھلیٹ ای جی کو مبینہ طور پر جتوانے کے مرتکب پائے گئے۔

(جاری ہے)

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کینیا کے روبرٹ کیٹر ، ویلی منانگٹ اور ایتھیوپیا کے ڈیجینے ہیلو نے فنش لائن کے قریب پہنچتے ہی اپنی رفتار آہستہ کرلی تھی جس کی وجہ سے 25 سالہ چینی ایتھلیٹ نے ایک سیکنڈ کی برتری سے پہلی پوزیشن حاصل کرلی تھی جبکہ یہ تینوں ایتھلیٹ اس سے پیچھے رہے۔

اس نتیجہ پر بعض چینی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ بیجنگ سپورٹس بیورو کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہم اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ہی عوام کو اس کے نتائج سے آگاہ کریں گے۔ دیگر ایتھلیٹس نے اس واقعہ پر ابھی تک اپنا کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ واضح رہے کہ چینی ایتھلیٹ نے گزشتہ سال ہانگزو میں منعقدہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا اور اس ایونٹ میں انہوں نے ملکی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔
وقت اشاعت : 15/04/2024 - 23:04:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :