شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد

سابق کپتان کی شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں میں قومی ٹیم کی قیادت دینے کی مکمل طور پر حمایت

جمعہ 19 اپریل 2024 15:44

شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کو بطور کپتان اپنی صلاحیتیں منوانے کے لیے تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا۔ایک انٹرویو یمں اٴْنہوں نے رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے قومی ٹیم کو نصیحت کی کہ تمام کھلاڑیوں کو ایک ٹیم کی طرح کھیلنے اور پروفیشنل رہنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جاوید میانداد نے کہا کہ کرکٹ ایک کھیل ہے اور اس میں اختلافات بھی ہوسکتے ہیں تاہم قومی ٹیم کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے اور ان کی پہلی ترجیح پاکستان ہونا چاہیے۔اٴْنہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتان ہونا چاہیے تھا کیونکہ انہیں حال ہی میں کپتان بنایا گیا تھا تو انہیں اپنی اہلیت ثابت کرنے کے لیے تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا۔جاوید میانداد نے شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں میں قومی ٹیم کی قیادت دینے کی مکمل طور پر حمایت کی۔
وقت اشاعت : 19/04/2024 - 15:44:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :