ایلینا ریباکینا نے سٹٹگارٹ اوپن ٹینس کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

پیر 22 اپریل 2024 12:45

ایلینا ریباکینا نے سٹٹگارٹ اوپن ٹینس کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا
سٹٹگارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) قزاخستان کی نامور ٹینس سٹار ایلینا ریباکینا نے سٹٹگارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ انہوں نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں یوکرین کی حریف کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک کو شکست دےکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ سٹٹگارٹ اوپن ٹینس ایونٹ کے دلچسپ مقابلے جرمنی کے بڑے شہر سٹٹگارٹ کے پورش ایرینا میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں قزاخستان کی نامور ٹینس سٹار ایلینا ریباکینا نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین کی حریف کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔یہ ایلینا ریباکینا کا رواں سال میں تیسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے جو انہوں نے اپنے نام کیا ہے، یوں ایلینا ریبا کینا کے مجموعی طور پر ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔\932
وقت اشاعت : 22/04/2024 - 12:45:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :