ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے،قدسیہ راجہ

جمعرات 25 اپریل 2024 13:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) انٹرنیشنل امپائر قدسیہ راجہ نے کہا ہے کہ ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹینس کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے سے ان میں اعتماد بڑھے گا اور بین الاقوامی کھلاڑیوں سے مقابلہ کرنے کا حوصلہ بھی پیدا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کر رکھا ہے اور نئے کھلاڑی بھی سامنے آ رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں قدسیہ راجہ نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے تعلیمی اداروں کا کردار بہت اہم ہے اور حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کی طرح حکومت دیہی علاقوں میں بھی ٹینس کے کورٹ بنائے تاکہ دیہی علاقوں میں بھی ٹینس کا ٹیلنٹ سامنے آسکے۔
وقت اشاعت : 25/04/2024 - 13:43:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :