انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا

جمعرات 25 اپریل 2024 13:48

انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) دہلی کیپٹلز نے انڈین پریمیئر لیگ کی40 ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4رنز سے شکست دے دی،یہ دہلی کیپٹلز کی لیگ میں چوتھی فتح ہے۔ ارون جیٹلی سٹیڈیم نئی دہلی میں کھیلے گئے لیگ کے 40 ویں میچ میں دہلی کیپٹلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے، وکٹ کیپر بلے باز اور کپتان ریشبھ پنت نے 88 رنز کی ناقابل شکست اور دلکش اننگز کھیلی ،اکشر پٹیل66رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے،ریشبھ پنت میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،گجرات ٹائٹنز کی جانب سے سندیپ واریرنے تین اور نور احمد نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور وہ مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنا سکی،سائی سدھرسن 65 اور ڈیوڈ ملر 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

ریدھیمان ساہا نے 39 رنز بنائے۔دہلی کیپٹلز کے راسخ دار السلام نے تین جبکہ کلدیپ یادیونے دو جبکہ اینریچ نورٹجے،مکیش کمار اور اکشر پٹیل نے ایک،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ یوں دہلی کیپٹلز نے گجرات ٹائٹنز کو میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے ہرادیا۔ دہلی کیپٹلز کی آئی پی ایل میں چوتھی فتح ہے ۔ریشبھ پنت کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 25/04/2024 - 13:48:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :