انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی

جمعرات 25 اپریل 2024 13:48

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں (کل) بروز جمعہ کو مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان ایمیکس سٹیڈیم، برائٹن میں کھیلا جائے ۔

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 32 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 22 میں فتح اور 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، مانچسٹر سٹی کی ٹیم 73 پوائنٹس کے ساتھ ای پی ایل ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم 32 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 11 میچز میں فتح اور 10 میں شکست ہوئی اور وہ ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 44 پوائنٹس کے ساتھ 11 ویں نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ، ای پی ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 77 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے ، لیور پول کی ٹیم 74 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 73پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہیں۔\932
وقت اشاعت : 25/04/2024 - 13:48:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :