بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا

مڈل اوورز میں زیادہ رنز نہیں بنا سکے ، ہمیں 179 رنز کا ہدف حاصل کرنا چاہیے تھا : قومی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 اپریل 2024 12:05

بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 اپریل 2024ء ) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے مسلسل دوسرے میچ میں شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ بیٹنگ میں ناکامی سے میچ نہ جیت سکے ہم بیٹنگ میں اچھا پرفارم نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو محدود کرنے میں کامیاب رہے تھے اور مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی مگر ہدف حاصل نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

بابراعظم نے بیٹنگ لائن میں ناکامی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مڈل اوورز میں زیادہ رنز نہیں بنا سکے ، ہمیں 179 رنز کا ہدف حاصل کرنا چاہیے تھا۔ ٹیم میں تبدیلیوں اور نوجوانوں کو موقع دینے پر ان کا کہنا تھا کہ نوجوان باولرز نے زبردست بولنگ کی البتہ انجریز کی وجہ سے ٹیم میں تبدیلیاں کرنا پڑیں کوشش یہی ہے تمام کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔                                                                                                                                                              
وقت اشاعت : 26/04/2024 - 12:05:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :