ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا

جمعرات 2 مئی 2024 21:50

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا گانا ریلیز کردیا۔ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ’’آؤٹ آف دس ورلڈ‘‘ میں کیربین سپرا سٹار کیز ڈیفلتھرز اور شان پال نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانے میں اسٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ، سابق کیربین بلے باز کرس گیل، علی خان، شیونارائن چندرپال اور دیگر لوکل کیربین کرکٹ اسٹار بھی موجود ہیں۔ئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہوگا جبکہ روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں 9 جون کو مدمقابل آئیں گی۔
وقت اشاعت : 02/05/2024 - 21:50:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :