جناح گورنمنٹ کالج نے مسلسل10ویں مرتبہ انٹرکالجیٹ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
بدھ 8 اپریل 2015 16:51
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) جناح گورنمنٹ کالج نے مسلسل10ویں مرتبہ انٹرکالجیٹ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا ہے، فائنل میں ڈی اے ڈگری کالج ڈیفنس فیزایٹ کو باآسانی 3-0 سے شکست دیکرٹائٹل کا حصول ممکن بنایا۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سابق ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ابراراحمد اور قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر اولمپئن اصلاح الدین صدیقی نے بحیثیت مہمان خصوصی انعامات تقسیم کئے۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام اولمپئن اصلاح الدین اکیڈمی کی نیلی آسٹروٹرف پر منعقد ہونیوالے انٹرکالجیٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں کراچی کے سات کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میں دفاعی چیمپئن جناح کالج اور ڈی اے ڈگری کالج ڈیفنس نے رسائی حاصل کی جہاں دفاعی چیمپئن جناح کالج کی ٹیم نے اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا، انکی جانب سے سینٹرفارورڈ احتشام الدین نے 13ویں اور17ویں منٹ میں دو گول اسکورکئے جبکہ ٹیم کے کپتان عبداللہ سینئر نے میچ کے40 ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھاکر ٹیم کی جانب سے تیسرا اور فیصلہ کن گول اسکورکیا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
تعریف کرنے پر حارث رئوف کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
-
جینک سنرانجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی، راجیو شکلا
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ، پشاور، کراچی اور راولپنڈی کامیاب،سدرہ نواز کی سنچری، حمنہ بلال کی پانچ وکٹیں
-
شہلا رضا کا بطور صدر پی ایچ ایف استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا، بدستور عہدے پر موجود ہیں، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدرحسین
-
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹریننگ کے لیے اپٹن اسٹیل کاؤنٹی گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا