جرمنی، کرسٹیانو رونالڈوکا ریت سے تیار کردہ مجسمہ توجہ کا مرکز

پیر 13 مئی 2024 17:08

جرمنی، کرسٹیانو رونالڈوکا ریت سے تیار کردہ مجسمہ توجہ کا مرکز
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) پرتگال کے معروف اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا ریت سے تیار کردہ مجسمہ سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی جرمنی میں ہونے والے سینڈ ویلٹن 2024 نامی گارڈن شو کے دوران لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے مخصوص پوز SIUUU کو ریت سے تیار کردہ مجسمے کی صورت میں ڈھال دیا گیا۔

(جاری ہے)

فٹ بالر کے مجسمے کو انتہائی باریک بینی سے بنایا گیا ہے، اس کی تیاری میں مختصر سے مختصر چیز کا خاص خیال رکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے اس مجسمے نے گارڈن شو کے دوران سب کی توجہ سمیٹ لی۔خیال رہے کہ SIUUU کو فٹ بال کی دنیا میں سب سے مشہور جشن کا درجہ دیا جاتا ہے۔سینڈ ویلٹن 2024 نامی گارڈن شو میں فٹ بال سے محبت کی تھیم پر مبنی پرتگالی اسٹار فٹ بالر کے علاوہ دیگر 6 فٹبالرز کے بھی مجسمے تیار کئے گئے ہیں، جن میں فرانسیسی کھلاڑی کیلین ایمباپے اور جرمن فٹبالر تھامس مولر بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ یہ نمائش 23 جون 2024 تک جاری رہے گی۔
وقت اشاعت : 13/05/2024 - 17:08:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :