ڈی سی بنوں کا خصوصی سپورٹس ایونٹ کا افتتاح

پیر 13 مئی 2024 22:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ سعود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن وزیر خیام ناصرکا سب ڈویژن وزیر کے نوجوانوں کے لیے خصوصی سپورٹس ایونٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ایونٹ میں ایس ڈی وزیر کی ٹیموں کے لیے فٹ بال کے ناک آؤٹ میچز، والی بال اور ایتھلیٹکس ٹورنامنٹ شامل تھے کھیل اور نصابی سرگرمیاں خطے میں امن کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہ پختون ثقافت کا بھی ایک حصہ ہے۔

(جاری ہے)

فٹ بال ٹورنامنٹ کا پہلا میچ فرینڈز کلب پیرباخیل بمقابلہ ینگ اسٹار بزان خیل کے درمیان کھیلا گیا۔ فرینڈز کلب پیربا خیل نے میچ 1-0 سے جیت لیا۔ اس مقابلے میں فٹ بال کی کل 26 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اس موقع پر اے سی نے کہا کہ نوجوانوں میں کھیلوں کے مقابلے ان میں سپورٹس سپرٹ پیدا کر کے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لاتی ہے جس سے علاقے میں امن اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اور ان کے بہتر مستقبل کیلئے اس طرح کی سرگرمیاں بہت ضروری ہے جس کا تسلسل آئندہ بھی جاری رہے گا۔
وقت اشاعت : 13/05/2024 - 22:01:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :