پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو ، او جی ڈی سی ایل نے آرمی کو اننگز اور 164 رنز سے شکست دے دی

پیر 13 مئی 2024 18:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو ( تھری ڈے ) ٹورنامنٹ میں او جی ڈی سی ایل نے آرمی کو اننگز اور 164 رنز سے شکست دے دی ۔

(جاری ہے)

تین روزہ میچ کے دوسرے روز آرمی کی ٹیم او جی ڈی سی ایل کی پہلی اننگز 360 رنز کے جواب میں 85 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا ، عادل خان 39 اور قادر خان 25 رنز بنا کر نمایاں رہے ، او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جواد علی نے چار ، ارسل شیخ نے تین اور محمد حذیفہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، آرمی کے بیٹرز کی دوسری اننگز میں بھی کارکردگی مایوس کن رہی اور پوری ٹیم 111 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، عادل خان نے سب سے زیادہ 47 رنز بنائے ، او جی ڈی سی ایل کی طرف سے محمد حذیفہ ، جواد علی ، فرحان علی اور عادل امین نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔

وقت اشاعت : 13/05/2024 - 18:50:18