فرانس کے ویلنٹائن پیریٹ پینٹر نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا

بدھ 15 مئی 2024 10:30

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) فرانس کے ویلنٹائن پیریٹ پینٹر نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 107 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے دسویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے پومپی سے کسانوموتری تک کا فیصلہ طے کرنا تھا ،یہ مرحلہ انٹرمیڈیٹ تھا جس کا فاصلہ 142کلو میٹر پر محیط تھا۔

23 سالہ فرانسیسی نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 142کلومیٹر کا فاصلہ 3گھنٹے 43منٹ اور 50 سیکنڈز میں طے کرکے دسویں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔33 سالہ فرانسیسی سائیکل سوار رومین بارڈیٹ نے دوسری جبکہ 34 سالہ سلووینیاکے سائیکلسٹ جان ٹراٹنک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ریس میں سلووینیا کے سائیکل سوارتڈیج پوگاچر کا پنک جرسی پر قبضہ برقرار ہے ۔

گزشتہ سال گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس ٹیم جمبو ویزما کے سلووینین سائیکل سوار پریموز روگلک نے جیتی تھی، وہ رواں ایڈیشن میں شامل نہیں ہیں تاہم رواں سال تڈیج پوگاچر سلووینیا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی جس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شریک ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3400.8 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 23 روز جاری رہنے کے بعد 26 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔\932
وقت اشاعت : 15/05/2024 - 10:30:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :