بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
مڈل اوورز میں مشکلات کا شکار تھے اس لیے نسیم شاہ کو آرام کروایا اور حسن کو موقع دیا تاکہ مختلف کمبی نیشن آزما سکیں : قومی کپتان
ذیشان مہتاب
بدھ 15 مئی 2024
15:57
![بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2024/660x400/pic_428be_1715770570.jpg._3)
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 مئی 2024ء ) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فاسٹ بولر حسن علی کو آئرلینڈ کیخلاف تیسرا ٹی20 میچ کھلانے کی وجہ بتا دی۔ ڈبلن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں فاسٹ بولر حسن علی نے محض کمزور آئرش بلے بازوں سے 3 اوورز میں 42 رنز کھائے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرسکے تھے۔
میچ کے اختتام پر بابر اعظم نے حسن علی کو کھلانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم مڈل اوورز میں مشکلات کا شکار تھے اس لیے نسیم شاہ کو آرام کروایا اور انہیں موقع دیا تاکہ مختلف کمبی نیشن آزما سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عماد وسیم مشکل وقت میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں جب کہ عامر بطور سینئر باؤلر بہترین کردار نبھارہے ہیں۔ دوسری جانب آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں فاسٹ بولر حسن علی کی شمولیت پر شائقین کرکٹ نے بابر اعظم سے دوستی کا طعنہ دیتے ہوئے کہا اس پرفارمنس پر انہیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیا جارہا ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 15/05/2024 - 15:57:21
![انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز2024ء](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/sports/images/series_images/298x180/pic_214ed_1720370272.jpg._1)
West Indies tour of England 2024
![پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش2024ء](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/sports/images/series_images/298x180/pic_fb931_1720369961.jpg._1)
Bangladesh tour of Pakistan 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
وہ دن دور نہیں جب پاکستان کھیلوں میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا، سینیٹر روبینہ عرفان
-
سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام سمر سپورٹس کیمپس 2024جاری
-
ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کا سپورٹس سہولیات کو بہترکرنے کے حوالے سے کرول گھاٹی کرکٹ سٹیڈیم اور منہالہ فٹ بال گراؤنڈ کا دورہ
-
افغانستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں ستمبر میں ٹیسٹ میچ کھیلیں گی
-
ویمنز ایشیا کپ سیمی فائنل، سری لنکا نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا
-
آئی سی سی چیمپئینزٹرافی 2025، پاکستان نے تیاریوں کا آغازکردیا