یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست

جمعرات 16 مئی 2024 16:43

یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے    اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) یووینٹس کی ٹیم نے اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1گول سے شکست دے کر 15 ویں مرتبہ اطالوی فٹ بال کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، یووینٹس کے ڈوسن ولہووچ نے واحد گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا،انہوں نے یہ فیصلہ کن گول میچ کے چوتھے منٹ میں سکور کیا،قبل ازیں، یووینٹس کی ٹیم نے 1938 میں پہلی مرتبہ اطالوی فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

اٹلی کے دارالحکومت روم کے اولمپک سٹیڈیم میں کھیلے گئے اطالوی کپ کے فائنل میچ میں یووینٹس اور اٹلانٹا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں ،یووینٹس کے ڈوسن ولہووچ نے میچ کے چوتھے منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 گول کی برتری دلادی۔میچ کے پہلے ہاف پر یووینٹس کی ٹیم کو اٹلانٹا کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑتوڑ حملے کئے تاہم کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ سکی۔

یوں یووینٹس کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد اٹلانٹا کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا کر سب سےزیادہ 15 ویں مرتبہ کوپااٹالیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل یووینٹس کی ٹیم 1938, 1942, 1959, 1960, 1965, 1979, 1983, 1990, 1995, 2015, 2016, 2017, 2018, 2021 میں یہ ٹائٹل جیت چکی ہے۔روما اور انٹرمیلان کی ٹیمیں یہ ٹائٹل 9،9مرتبہ جیت چکیں۔ادھر، اٹلانٹا کو گزشتہ چھ سالوں کے دوران تیسری بار اس کپ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس نے صرف ایک بار1962-63 کے سیزن میں یہ ٹائٹل جیتا تھا۔\932
وقت اشاعت : 16/05/2024 - 16:43:54

متعلقہ عنوان :