پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو ( تھری ڈے) کرکٹ ٹورنامنٹ میں عمر ایسوسی ایٹس نے آرمی کو اننگز اور 33 رنز سے شکست دے دی

جمعہ 17 مئی 2024 22:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو ( تھری ڈے) کرکٹ ٹورنامنٹ میں عمر ایسوسی ایٹس نے آرمی کو اننگز اور 33 رنز سے شکست دے دی ، جمعہ کو تین روزہ میچ کے دوسرے روز آرمی کی ٹیم عمر ایسوسی ایٹس کی پہلی اننگز 347 رنز کے جواب میں 96 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا ، عاقب شاہ 38 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ، عمر ایسوسی ایٹس کی جانب سے زین اللہ نے چار اور ثاقب خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، آرمی کے بیٹرز کی دوسری اننگز میں بھی کارکردگی مایوس کن رہی اور پوری ٹیم 218 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، عادل خان 58 اور عاقب شاہ 52 رنز بنا کر نمایاں رہے ، عمر ایسوسی ایٹس کی طرف سے زین اللہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ۔

وقت اشاعت : 17/05/2024 - 22:20:11

متعلقہ عنوان :