روم ، جرمن سٹارالیگزینڈر زویروف دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 20 مئی 2024 15:13

روم ، جرمن سٹارالیگزینڈر زویروف دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) جرمنی کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو کو شکست دے کر دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کا سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا، 27 سالہ جرمن ٹینس سٹار نے مینز سنگلز فائنل میچ میں حریف چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جرمنی کے 27 سالہ نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا، اس فتح کے ساتھ ہی الیگزینڈر زویروف کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

الیگزینڈر زویروف نے دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کیا، اس سے قبل انہوں نے 2017 کا اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا تھا جس کے فائنل میچ میں انہوں نے سربین سٹار نوویک جوکووچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی۔ یوں اس بڑی فتح کے ساتھ ہی الیگزینڈرزویروف نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل تمام حریف کھلاڑیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی ہے۔
وقت اشاعت : 20/05/2024 - 15:13:27

متعلقہ عنوان :