ہیوگو نیس اور جان زیلینسکی جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 22 مئی 2024 16:17

ہیوگو نیس   اور جان زیلینسکی  جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) مناکو کے ٹینس کھلاڑی ہیوگو نیس اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار جان زیلینسکی پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

ہیوگو نیس اور ان کے جوڑی دار جان زیلینسکی پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ٹوماش مخاچ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار پیٹر نوزا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کو شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

سوئٹزرلینڈ کے مشہور شہر جنیوا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں مناکو کے ٹینس کھلاڑی ہیوگو نیس اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار جان زیلینسکی پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے ٹوماش مخاچ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار پیٹر نوزا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کو شکست دی۔ مناکو کے ٹینس کھلاڑی ہیوگو نیس اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار جان زیلینسکی پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کی فتح کا سکور 6-4، 5-7 اور 7-10 تھا۔\932
وقت اشاعت : 22/05/2024 - 16:17:40

متعلقہ عنوان :