پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 ایبٹ آباد کے ڈیپارٹمنٹ آفس فزکس نے آئی ڈی ایس ایل 2024 چیمپئن شپ جیت لی

بدھ 22 مئی 2024 16:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 ایبٹ آباد کے ڈیپارٹمنٹ آفس فزکس نے آئی ڈی ایس ایل 2024چیمپئن شپ جیت لی ہے۔ کالج نے ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسرے سال بھی ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔

(جاری ہے)

پوری ٹیم کو ان کی غیر متزلزل لگن اور شعبہ فزکس کے اساتذہ اور طلباکو ان کے مسلسل تعاون پر بہت بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

آپ کی محنت اور ٹیم سپرٹ واقعی رنگ لائی ہے اور بس اتنا ہی نہیں ہے۔ انہوں نے ٹگ آف وار مقابلہ میں بھی کامیابی حاصل کی ہے اور تعلیمی میدان سے باہر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ان چیمپئنز سے امید ہے جنہوں نے ہمارا سر ایک بار پھر فخر سے بلند کیا ہے، ہمارے طلبہ میدان کے اندر اور باہر دونوں طرف عمدگی کے ساتھ ان کامیابیوں کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔
وقت اشاعت : 22/05/2024 - 16:20:28

متعلقہ عنوان :