ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، احمد شہزاد نے پاکستان کی مثالی اوپننگ جوڑی کا نام بتا دیا

بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم 6 جون کو امریکہ کے خلاف ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 3 جون 2024 15:39

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، احمد شہزاد نے پاکستان کی مثالی اوپننگ جوڑی کا نام بتا دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 جون 2024ء ) قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی اوپننگ جوڑی بتا دی ۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے 32 سالہ احمد شہزاد نے عثمان خان کو رضوان کے ساتھ اوپنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو اسے اپنی اصل پوزیشن پر کھیلنا چاہیے۔ احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ "پہلے چھ اوورز میں اچھی شروعات کرنا بہت ضروری ہے۔

وہ دن گئے جب آپ متحدہ عرب امارات میں کھیلتے تھے جہاں آپ 140 یا 145 رنز بناتے تھے اور ہدف کا دفاع کرتے تھے کیونکہ آپ کے پاس ایلیٹ اسپن اٹیک تھا"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "خراب گیند کو کھیلنا ایک چیز ہے اور ہر کوئی ایسا کر سکتا ہے، لیکن جب آپ شاندار گیندوں پر باؤنڈری بناتے ہیں تو اس کا اثر باؤلرز اور ٹیم پر پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے ہر چیز کو ذہن میں رکھتے ہوئے رضوان کو عثمان خان کے ساتھ کھلنا چاہیے۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ’عثمان خان اس لیے کہ اگر آپ نے اسے ٹیم میں رکھا ہے تو اسے ان کے مقام پر کھیلیں۔ اس نے آخری میچ [انگلینڈ کے خلاف] میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ بابر اوپنر بن کر آئے تو ہمارا مڈل آرڈر پہلے ہی کمزور ہے وہاں کون کھڑا ہوگا؟ اس لیے اسے تیسرے نمبر پر آنا چاہیے اور اچھے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیل کو آخری اوورز تک لے جانے کی کوشش کرنی چاہیے۔‘‘                                                                                                                                                                                      
وقت اشاعت : 03/06/2024 - 15:39:56