ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا چوتھا ٹاکرا، سری لنکا 100 رنز بھی نہ بنا سکا

گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقی باولر نے پہلے بیٹنگ کرنے والی لنکن بیٹنگ لائن روند ڈالی

muhammad ali محمد علی پیر 3 جون 2024 21:05

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا چوتھا ٹاکرا، سری لنکا 100 رنز بھی نہ بنا سکا
نیویارک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون 2024ء ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا چوتھا ٹاکرا، سری لنکا 100 رنز بھی نہ بنا سکا، گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقی باولر نے پہلے بیٹنگ کرنے والی لنکن بیٹنگ لائن روند ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان نیویارک میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں گروپ ڈی کا میچ کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا نے گروپ ڈی کے اس اہم میچ میں جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے بیٹنگ کی، تاہم لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

سری لنکا کی پوری ٹیم 20 اوور میں 77 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یوں جنوبی افریقہ کو 78 رنز کا ہدف مل گیا۔
وقت اشاعت : 03/06/2024 - 21:05:17

متعلقہ عنوان :