بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ٹینس کی ویمن ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ نمبر پر آنے والی پہلی انڈین بن گئیں

پیر 13 اپریل 2015 11:54

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ٹینس کی ویمن ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ نمبر پر آنے والی پہلی انڈین بن گئیں

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ٹینس کی ویمن ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ نمبر پر آنے والی پہلی انڈین بن گئیں۔ ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن کی تازہ رینکنگ میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی بیوی ثانیہ اور سوئٹزر لینڈ کی مارٹینا ہنگس کی جوڑی پہلے نمبر پرآگئی ثانیہ - ہنگس جوڑی کو یہ اعزاز فیملی سرکل کپ کا ڈبل ٹائٹل جیتنے پر ملا۔

(جاری ہے)

ٹاپ سیڈ جوڑی نے فائنل میں کیسی ڈیلیکوا اور دریجا جوراک کی جوڑی کو4-6، 0-6 سے باآسانی زیر کیا تھا یہ تیسرا ٹائٹل ہے جو اس جوڑی نے اپنے نام کیا۔سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی مارٹینا ہنگس ماضی میں یہاں 1997 اور 1999 میں سنگلز اور 1997 میں ڈبلز مقابلے بھی جیت چکی ہیں۔مارٹینا ہنگس نے 1997 میں فیملی سرکل کپ میں ہی فتح کے بعد پہلی بار خواتین کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔

وقت اشاعت : 13/04/2015 - 11:54:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :