ٹینس کی تازہ ترین عالی رینکنگ،اٹلی کے جینک سنر نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی،نوویک جوکووچ کی دو درجے تنزلی

منگل 11 جون 2024 15:27

ٹینس کی تازہ ترین عالی رینکنگ،اٹلی کے جینک سنر نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی،نوویک جوکووچ کی دو درجے تنزلی
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2024ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازی ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنر نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی فرنچ اوپن چیمپئن کارلوس الکاراز کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ کی دودرجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ پہلی پوزیشن سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں میں فرنچ اوپن چیمپئن پولینڈ کی آئیگا سویٹیک بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیںجبکہ بیلاروس کی آریانا سابالینکا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے سیتیسرے نمبر پر چلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اٹلی کی جیسمین پالینی کی 6 درجے ترقی ہوئی ہے۔

آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ مینز رینکنگ میں فرنچ اوپن کے سیمی فائنلسٹ اٹلی کے جینک سنر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ان کو فرنچ اوپن ٹینس کے سیمی فائنل رائونڈ میں ہسپانوی کارلوس الکاراز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔فرنچ اوپن چیمپئن کارلوس الکاراز ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ، سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ کی دودرجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ پہلی پوزیشن سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

جرمنی کے الیگزینڈر زویروف چوتھے ، روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف پانچویں،روسی کے ہی آندرے روبلوف چھٹے،ناروے کے کیسپر رڈ ساتویں اور ڈنمارک کے ہیوبارٹ ہرکاز بدستور آٹھویں نمبر پر قائم ہیں۔ آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور دو درجے ترقی پاکر گیارہویں سے نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ بلغاریہ کے گریگور دیمتروف بدستور دسویں نمبر پر قائم ہیں۔

ادھر ویمنز سنگلز مقابلوں میں فرنچ اوپن چیمپئن پولینڈ کی آئیگا سویٹیک بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں ، امریکی ٹینس سٹار کوکوگف کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں جبکہ بیلاروس کی آریانا سابالینکا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے سیتیسرے نمبر پر چلی گئی ہیں۔ قزاخستان کی ایلینا ریبا کینا ،امریکا کی جسیکا پیگولااور مارکیٹا ونڈروسووا بالترتیب چوتھے ، پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں،اٹلی کی جیسمین پالینی کی 6 درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ بارہویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

چین کی کن وین ژینگ آٹھویں نمبر پر ہیں ۔یونان کی ٹینس سٹار ماریا سیکاری کی دو درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ ساتویں سے نویں نمبر پر چلی گئی ہیں ۔تیونس کی اونس جیبر ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں سے دسویں نمبر پر چلی گئی ہیں
وقت اشاعت : 11/06/2024 - 15:27:37