نئی ”باغی“ کرکٹ لیگ کے سر اْٹھانے کا خدشہ بڑھ گیا
آئی سی ایل منتظمین کی جانب سے ملتے جلتے ناموں کے ڈومین بنانے سے بورڈز کو تشویش،آئی سی سی سے نوٹس لینے کا مطالبہ
اتوار 26 اپریل 2015 13:09
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) بھارت میں آئی سی ایل کے بعد ایک اور ”باغی“ کرکٹ لیگ کے سر اٹھانے کا خدشہ بڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق ایک معروف غیرملکی نشریاتی ادارہ اوراس کی کمپنی2007 میں باغی آئی سی ایل کرانے کی ذمہ دار تھی، ناکام ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو پورے معاوضے ادا نہیں کیے گئے۔انھیں آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑا، کئی معاملات عدالتوں میں زیر سماعت رہے، پاکستان میں اس لیگ کیلیے کھلاڑیوں کی بھرتی سابق کپتان معین خان نے کی تھی، انضمام الحق اور محمد یوسف جیسے کھلاڑی بھی اس میں شریک ہوئے۔
اب اسی کمپنی کی طرف ایک اور پراسرار سرگرمی نے مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز کو چونکا دیا،انگلش کرکٹ بورڈ سے ملتے جلتے ناموں ”کرکٹ ایسوسی ایشن آف انگلینڈ“ اور ”کرکٹ کنٹرول آف اسکاٹ لینڈ“ جیسی ویب سائٹس رجسٹر کی گئی ہیں، اسی طرح کرکٹ آسٹریلیا کے متوازی ”آسٹریلیا کرکٹ کنٹرول لمیٹڈ“ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے برابر ”نیوزی لینڈ کرکٹ لمیٹڈ“ ،”کیوی کرکٹ لمیٹڈ“ اور ”اوٹیروا کرکٹ لمیٹڈ“ کی رجسٹریشن ہوئی۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ ، پشاور، کراچی اور راولپنڈی کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
سیدہ شہلا رضا بطور صدر پی ایچ ایف اپنے منصب پر فائز ہیں، سیکرٹری جنرل حیدر حسین
-
ایس اے ایف نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی20کرکٹ،ملتان اور کوئٹہ کی فتح
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیدی ، سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری
-
کراچی ، ایچ کے انٹر یونیورسٹی والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز