ٹیسٹ سیریز میں ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی 334رنز اور محمد حفیظ نے 232رنز بنا کر نمایاں بلے باز

ہفتہ 9 مئی 2015 15:24

ٹیسٹ سیریز میں ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی 334رنز اور محمد حفیظ نے 232رنز بنا کر نمایاں بلے باز

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں گرین شر ٹس کی طرف سے ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی 334رنز اور محمد حفیظ نے 232رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ،جبکہ باؤلرز میں آف سپنر یاسر شاہ نے 10اور لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے 7 وکٹیں لے کر ٹیسٹ سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 328رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ۔

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ سیریز میں ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی 334رنز بنا کر سب سے کامیاب بیٹسمین رہے ۔انہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 83رنز بنائے اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنے کیر ئیر کی پہلی ڈبل سنچری سکور کی ۔اظہر علی کو سیریز میں 334رنز بنانے پر مین اف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ پاکستان کی طرف سے دیگر بیٹسنینوں میں محمد حفیظ نے سیریز میں 232،اسد شفیق نے 205،مصباح الحق نے 150سرفراز احمد نے 121رنز سکور کئے ۔

جبکہ پاکستانی باؤلرز کی طرف سے آف سپنر یاسر شاہ نے سیریز میں 10اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں 7کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔جبکہ دیگر باؤلز میں جنید خان نے 5،وہاب ریاض نے 7،محمد حفیظ نے 6 ،ذولفقار بابر نے 3اور عمران خان نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

وقت اشاعت : 09/05/2015 - 15:24:43