سری لنکن آف سپنر سچترا سینا نائیکے کے دل میں ٹیسٹ کھیلنے کی خواہش جاگ اٹھی

منگل 12 مئی 2015 11:34

سری لنکن آف سپنر سچترا سینا نائیکے کے دل میں ٹیسٹ کھیلنے کی خواہش جاگ اٹھی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مئی۔2015ء) سری لنکن آف سپن بالر سچترا سنا نائیکے کے دل میں ٹیسٹ کھیلنے کی خواہش جاگ اٹھی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ انگلش کاؤنٹی وورسٹرشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے انہیں اپنے خواب کی تعبیر مل سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں نمایاں بالرز میں سے ایک کا اعزاز رکھنے والے سپنر کا کہنا ہے کہ ان کی تمنا ہے کہ کم از کم انہیں اپنے ٹیسٹ میچز کی تعداد میں اضافے کا موقع مل جائے ۔ تیس سالہ بالر کا کاؤنٹی سے دس ہفتے کا معاہدہ ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ اگر کارکردگی اچھی رہی تو پھر انہیں خوابوں کی تعبیر مل سکتی ہے ۔

وقت اشاعت : 12/05/2015 - 11:34:34