زمبابوین ٹیم میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈرسکندررضا بھی شامل

بدھ 20 مئی 2015 13:54

زمبابوین ٹیم میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈرسکندررضا بھی شامل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) پاکستان کا دورہ کرنیوالی سولہ رکنی زمبابوین ٹیم کی قیادت آل راؤنڈرایلٹن چیگمبرا کررہے ہیں،،زمبابوین ٹیم کی آمد سے چھ سال بعد پاکستان کے ویران میدان آباد ہوگئے،، مہمان ٹیم پاکستان کیخلاف دوٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے میچزکھیلے گی،، سولہ رکنی اسکواڈ کی قیادت تجربہ کارآل راؤنڈرایلٹن چیگمبرا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈرسکندررضا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں،دیگرکھلاڑیوں میں چارلس کووینٹری، ووسی سباندا، برائن ویٹوری، کرس موفو،ہی ملٹن ماساکاڈزا، شان ولیمز، کریگ ارون، گریم کریمر، تواندا موپاریوا، رچمنڈ موتومبانی، پنیانگرا، پروسپراتسیا، اورنوجوان آل راؤنڈرروئیکائیا شامل ہیں،، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈیوواٹمورٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں، زمبابوین ٹیم کیساتھ کرکٹ بورڈ کے آفیشلزبھی پاکستان پہنچے ہیں جبکہ زمبابوین امپائررسل ٹفن پاکستانی امپائرزکیساتھ سیریزکے میچزسپروائزکریں گے۔

وقت اشاعت : 20/05/2015 - 13:54:28