ناقص سکیورٹی مہیا کرنے پر راجر فیڈرر فرنچ اوپن منتظمین پر برہم
اتوار 24 مئی 2015 19:59
پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مئی ۔2015ء ) سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر کمزور سیکیورٹی ملنے پرفرنچ اوپن کی انتظامیہ پر برس پڑے ۔ 17 مرتبہ گرینڈ سلیم جیتنے والے فیڈرر اتوار کے روز کولمبین حریف کو شکست دینے کے بعد کورٹ سے جا رہے تھے جب اچانک ایک لڑکا دوڑتا ہوا آیا اور سوئس سٹار کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی ۔ سکیورٹی عملے نے فوراً لڑکے کو پکڑ لیا لیکن 33 سالہ فیڈرر سکیورٹی کی کمزوری پر غصے میں آ گئے اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جو کچھ بھی ہوا وہ اس پر خوش نہیں ہیں ، گزشتہ روز پریکٹس کے دوران بھی ایسا ہی ہوا جب تین بچے آ گئے اور آج ایسا ہی واقعہ سینٹر کورٹ میں پیش آیا جہاں آپ ایسی حرکت کا تصور بھی نہیں کر سکتے ، انکا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے کچھ اقدامات اٹھائے جانے چاہیں۔
(جاری ہے)
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ ، پشاور، کراچی اور راولپنڈی کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
سیدہ شہلا رضا بطور صدر پی ایچ ایف اپنے منصب پر فائز ہیں، سیکرٹری جنرل حیدر حسین
-
ایس اے ایف نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی20کرکٹ،ملتان اور کوئٹہ کی فتح
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیدی ، سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری
-
کراچی ، ایچ کے انٹر یونیورسٹی والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز