یوسین بولٹ نے یورپیئن سیزن کی پہلی ریس جیت لی
بدھ 27 مئی 2015 13:10
اواسٹراوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء)سواوردوسومیٹرکے ورلڈ ریکارڈ ہولڈرجمیکا کے یوسین بولٹ نے اواسٹراوا میں ہونے والی یورپیئن سیزن کی پہلی ریس جیت لی، آٹھ سومیٹرکے اولمپک گولڈ میڈلسٹ کینیا کے ڈیوڈ روڈیشا انجری کے باعث دستبردارہوگئے،چیک ری پبلک کے شہراوسٹراوا میں ہونے والے ڈائمنڈ اسپائیک ایونٹ کی دوسومیٹرکی ریس میں جمیکن اسپرنٹریوسین بولٹ نے باآسانی کامیابی حاصل کرلی، ورلڈ اوراولمپک چیمپیئن بولٹ نے تمام حریفوں کوپیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ بیس اعشاریہ ایک تین سیکنڈزمیں طے کرکے اوسٹراوا میں ساتویں بارکامیابی حاصل کی،اولمپک چیمپیئن کینیا کے ڈیوڈ روڈیشا انجری کے باعث چھ سومیٹرریس سے دستبردارہوگئے، روڈیشا کی عدم موجودگی میں پولینڈ کے ایڈم کیزکزوٹ نے ریس اپنے نام کی،مردوں کی سومیٹرریس جمیکا کے اسافہ پاول کے نام رہی، پاول نے مقررہ فاصلہ دس اعشاریہ ایک چارسیکنڈزمیں طے کیا،مینزجیولین تھرومیں کینیا کے یولیس یی گونے جیولین کوچھیاسی اعشاریہ آٹھ آٹھ میٹرزکی دوری تک پھینک کرگولڈ میڈل حاصل کیا۔
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 9 جون ٹاکرے سے قبل پاکستان اور بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، اینرچ نورکیاپلیئر آف دی میچ
-
جنوبی افریقہ سخت محنت کے بعد فتح حاصل کرنے میں کامیاب
-
پشاورباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی کابینہ اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد تحلیل ہوگئی
-
ماس ریسلنگ مقابلوں میں عبدالباسط نے مسٹر اور قاری اسامہ نے جونیئر ٹائٹل اپنے نام کرلئے
-
کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، اس سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے، رضا عباس رضوی