کینگرو کھلاڑی ایڈم ووجز ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے

اتوار 7 جون 2015 12:01

کینگرو کھلاڑی ایڈم ووجز ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے

روسیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7جون ۔2015ء ) 35 سالہ آسٹریلوی بلے باز ایڈم ووجز غیرملکی سرزمین پر ڈیبیو ٹیسٹ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے 5ویں آسٹریلوی کرکٹر بن گئے ، ووجز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ووجز سے قبل آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک، سٹورٹ کلارک، جیسن کریجزا اور پیٹ کمنز بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 07/06/2015 - 12:01:19