سیتھ رولنز پاکستانی ملبوسات کے مداح نکلے، پاکستانی کوٹ توجہ کا مرکز

بدھ 30 اپریل 2025 18:05

سیتھ رولنز پاکستانی ملبوسات کے مداح نکلے، پاکستانی کوٹ توجہ کا مرکز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن سیتھ رولنز پاکستانی ملبوسات کے مداح نکلے۔حال ہی میں سابق یونیورسل چیمپئن نے زیب تن کیا ہوا مشہور پاکستانی برانڈ کا خوبصورت لانگ کوٹ عطیہ کرکے شہہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ڈبلیو ای را کے پیر کو ہونے والے مقابلے میں سیتھ رولنز پاکستانی برانڈ کے نیلے ویلویٹ لانگ کوٹ میں دکھائی دیے، جس پر سٴْنہرے مور کی کشیدہ کاری کی گئی تھی۔

مذکورہ پاکستانی برانڈ کی ویب سائٹ کے مطابق اس کوٹ کی قیمت 13 ہزار 5 سو امریکی ڈالر یعنی 3.78 ملین پاکستانی روپے کے برابر ہے۔حالیہ مقابلے میں سیتھ رولنز اس خوبصورت کوٹ کو سفید پیٹ شرٹ کے ساتھ زیب تن کیا ہوا تھا تاہم مذکورہ پاکستانی برانڈ کی ویب سائٹ کے مطابق یہ کوٹ میچنگ پتلون کے ساتھ بھی دستیاب ہے جس کیلیے خریدار کو 920 امریکی ڈالر یعنی 2.5 لاکھ پاکستانی روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔
وقت اشاعت : 30/04/2025 - 18:05:12

متعلقہ عنوان :