سیالکوٹ،حاجی عبدالرشید میموریل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سی اے سپورٹس نے میدان مار لیا

پیر 16 جون 2025 20:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) سیالکوٹ میں منعقدہ حاجی عبدالرشید میموریل ٹی ٹوئنٹی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل سی اے سپورٹس نے جیت لیا۔ مہمان خصوصی وزیر مملکت چوہدری امغان سبحانی نے جیتنے والی ٹیم اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔سی اے گولڈ کرکٹ گراونڈ ڈسکہ روڈ میں حاجی عبدالرشیڈ میموریل ٹی ٹوئنٹی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سی اے سپورٹس اور احمد اجلیس سینئرزگوجرانوالہ کے مابین کھیلا گیا جس میں سی اے سپورٹس کے کپتان زاہد جاوید نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں یاسر ادریس 66، الیاس 44، سمیرذاہد39اور کاشف کے 32رنز کی بدولت 210رنز کا ہدف دیا جبکہ احمد اجلیس سینئرزکی جانب سے راشد خلیل اور عبدالرحمان نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جس کے تعاقب میں احمد اجلیس سینئرز کی جانب سے بلال عظمت 58، رانا اعجاز46اورزاہد حسین کے 31رنز کی بدولت 182رنز بنا سکی جبکہ سی اے سپورٹس کی جانب سے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے تنویر نے 4، یاسر ادریس 2، سلیمان نے2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اس طرح سی اے سپورٹس نے حاجی عبدالرشید میموریل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل 28رنز سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے مہمان خصوصی وزیر مملکت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری ارمغان سبحانی، چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی، خرم نیازی پی سی بی ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اور حاجی شاہد جاوید آف فراز سپورٹس نے جیتنے و الی ٹیم اور رنر اپ ٹیم سمیت ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں، امپائرز، گراؤنڈ سٹاف، ٹورنامنٹ کمیٹی چیئرمین ذیشان خان، محمد نواز، قدوس خان،شہزاد بخاری، بابر، راشد ددیگرکو ٹرافیوں، میڈلزاور کیش انعامات سے نوازا۔
وقت اشاعت : 16/06/2025 - 20:40:05