گیری ویبر اوپن ٹینس،فیڈرر اور برڈچ کوارٹر فائنل میں داخل

جمعرات 18 جون 2015 19:47

گیری ویبر اوپن ٹینس،فیڈرر اور برڈچ کوارٹر فائنل میں داخل

برلن ۔ 18 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) راجر فیڈرر اور برڈچ پیش قدمی کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے گیری ویبر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں سترہ مرتبہ گرینڈسلام چیمپئن اور سابق عالمی نمبر ایک سوئس سٹار راجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف پلیئر ایرنسٹ گلبس کو 6-3 اور 7-5 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈچ نے برنارڈ کورک کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، فلورین میئر نے سٹیو جانسن کو ہرا کر دوسری رکاوٹ عبور کی۔

وقت اشاعت : 18/06/2015 - 19:47:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :