سات روزہ ایڈوانس نیشنل جوڈو کوچنگ کورس اختتام پذیر ہو گیا

جمعرات 18 جون 2015 21:54

سات روزہ ایڈوانس نیشنل جوڈو کوچنگ کورس اختتام پذیر ہو گیا

اسلام آباد ۔ 18 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے تعاون سے منعقدہ سات روز ایڈوانس نیشنل کوچنگ کیمپ آرمی فزیکل ٹریننگ سکول، ایبٹ آباد میں اختتام پذیر ہو گیا۔ قومی ٹیم کے کوچ سجاد کاظمی نے شرکاء کو تربیت فراہم کی۔ پی جے ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود نے کوچنگ کیمپ کا دورہ کیا اور شرکاء سے خطاب بھی کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایڈوانس کورسز کے ذریعے کوچز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور اب ہم ملک بھر میں ہر تین ماہ بعد ایڈوانس کوچنگ کورسز کا انعقاد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورس میں شریک تمام کوچز انٹرنیشنل ایونٹس آف ملٹری اور پولیس چیمپئن شپس کیلئے آرمی ایتھلیٹ کو تیار کریں گے۔ پاکستان آرمی کی مختلف یونٹس سے تیس سے زائد کوچز نے کیمپ میں شرکت کی۔ طالب حسین، فخر محمد اور محمد رفیق نے بھی کورس کے انعقاد پر سجاد کاظمی کیساتھ بھرپور تعاون کیا۔

وقت اشاعت : 18/06/2015 - 21:54:39