گال ٹیسٹ: ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اظہر علی کو ”ہیراتھ فوبیا“ ہوگیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 جون 2015 16:33

گال ٹیسٹ: ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اظہر علی کو ”ہیراتھ فوبیا“ ہوگیا

گال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جون۔2015ء) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اور ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اظہر علی کو ”ہیراتھ فوبیا“ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے تیسرے دن 29سالہ اظہر علی سری لنکن لیفٹ آرم سپنر رنگنا ہیراتھ کی ایک سیدھی گیند نہ پڑھ پائے اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے، اظہر علی کے ٹیسٹ کیریئر میں یہ 7واں موقع تھا جب وہ رنگنا ہیراتھ کا شکار بنے، ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی اور باؤلر انہیں اتنی زیادہ مرتبہ آؤٹ نہیں کر سکا ہے۔

وقت اشاعت : 19/06/2015 - 16:33:45