شہدا پولیس ٹورنامنٹ کے بیڈمنٹن فائنلز کامیابی سے مکمل، ہری پور چیمپئن بن گیا

جمعرات 26 جون 2025 13:44

شہدا پولیس ٹورنامنٹ کے بیڈمنٹن فائنلز کامیابی سے مکمل، ہری پور چیمپئن بن گیا
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کی ہدایات اور ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی زیر قیادت منعقدہ شہداپولیس ٹورنامنٹ کے بیڈمنٹن فائنلز کامیابی سے مکمل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

خواتین کے مقابلہ میں ایبٹ آباد پولیس نے ہری پور پولیس کو شکست دی جبکہ مردوں کے مقابلہ میں ہری پور نے مانسہرہ پولیس کو ہرا کر چیمپئن قرار پائے۔ میچ کے مہمان خصوصی شہید اہلکار نوید کے بھائی تھے۔ ان ٹورنامنٹس کا کامیاب انعقاد ایس ایس پی محمد اشتیاق کی زیر قیادت ممکن ہوا۔
وقت اشاعت : 26/06/2025 - 13:44:29

متعلقہ عنوان :