رنگانا ہیراتھ پاکستانی بیٹنگ لائن کیلئے ہمیشہ ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے

ہفتہ 20 جون 2015 12:38

رنگانا ہیراتھ پاکستانی بیٹنگ لائن کیلئے ہمیشہ ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے

گال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) سری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھ پاکستانی بیٹسمین اظہرعلی کے دشمن نمبرون بن گئے، وہ انھیں اب تک سب سے زیادہ7بار اپنا شکار بنا چکے ہیں، ہیراتھ ہمیشہ ہی گرین کیپس کیلیے خطرناک ثابت ہوتے ہیں، ٹیسٹ میں اب تک سب سے زیادہ 9مرتبہ انھوں نے مصباح الحق کو پویلین بھیجا، یونس خان 8، اسد شفیق 7،عمر گل ، محمد یوسف 6،6اور سعید اجمل پانچ بار سری لنکن اسپنر کا نشانہ بنے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا کسی سری لنکن اوپنر نے ٹیسٹ اننگز میں14 برس بعد 300 یا زائد گیندوں کا سامنا کیا گال ٹیسٹ میں کوشل سلوا نے 300بالز پر 125رنز بنائے،2001 میں اسی مقام پر انگلینڈ کیخلاف مرون اتاپتو نے بطور افتتاحی کھلاڑی 536 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 201رنز بنائے تھے۔

وقت اشاعت : 20/06/2015 - 12:38:32